یمن: حوثیوں سے جھڑپوں میں 7 سعودی اہلکار جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 جولائی 2016 08:29

یمن: حوثیوں سے جھڑپوں میں 7 سعودی اہلکار جاں بحق

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جولائی۔2016ء) یمن کی سرحد کے ساتھ سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران میں حوثی باغیوں سے جھڑپوں کے دوران7 سعودی سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن کی سرحد کے ساتھ واقع سعودی عرب کے شہر نجران میں گھسنے کی کوشش کی۔ اس دوران سعودی سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت سات سعودی سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ اس سے پہلے پیر کے روز بھی ایسی ہی کوشش کے دوران نجران میں پانچ سعودی سرحدی محا فظ جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :