سانپ کے کاٹنے سے مرنے والا چتا سے زندہ اٹھ کھڑا ہوا مگر ۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 30 جولائی 2016 23:40

سانپ کے کاٹنے سے مرنے والا چتا سے زندہ  اٹھ کھڑا ہوا مگر ۔۔۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک 23 سالہ نوجوان کو سانپ کےکاٹنے کے بعد آخری رسومات کے چتا پر لٹایا گیا تو آگ کی تپش سے وہ کھڑا ہوگیا مگر پھر دوبارہ مرگیا۔
ضلع رایسان سے تعلق رکھنے والا سندیپ جنگل سے لکڑیاں چن رہا تھا کہ اسے سانپ نے کاٹ لیا۔ وہ واپس اپنے گاؤں آیا اور گھر والوں کو بتایا کہ اسے سانپ نے کاٹ لیا ہے۔ گھر والے اسے ہسپتال لے جانے کی بجائے قریبی گاؤں میں ایک جنتر منتر کرنے والے تانترک کے پاس لے گئے۔

تانترک کا علاج ٹھیک ثابت نہ ہوا اور سندیپ لوگوں کی نظروں میں بظاہر مرگیا۔

(جاری ہے)

مرنے کے بعد اس کی آخری رسومات کا مسئلہ درپیش آیا، کیونکہ کہا جاتا ہے کہ سانپ سےکاٹے جانے پر لاش کو جلانے کی بجائے دفنا دینا چاہیے۔ آخر کار فیصلہ ہوا کہ سندیپ کی لاش کو جلا دیا جائے۔ گاؤں والے اسے شمشان گھاٹ لے گئے، جہاں اس کی چتا کو آگ لگا دی گئی۔ آگ جیسے ہی سندیپ تک پہنچی وہ ایک دم چیختا ہوا کھڑا ہوگیا۔ اسے زندہ دیکھ کر گاؤں والے اسے ہسپتال لے جانے کی بجائے دوبارہ اسی تانترک کے پاس لے گئے۔ تانترک دوبارہ اس کی جان بچانے میں ناکام ہوگیا اور اسے دوبارہ مردہ قرار دے دیا۔اصل میں مرنے کے بعد سندیپ کی لاش کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔