انضمام کی حمایت کی تھی،جمعیت علما اسلام کاذمہ دارہوں،مولاناسعداللہ مظہری

ہفتہ 30 جولائی 2016 22:45

قلعہ سیف اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء) جمعیت علماء اسلام قلعہ سیف اللہ کے رہنمامولاناسعداللہ مظہری نے ایک وضاحتی بیان میں کہاہے کہ میں نے انضمام کی حمایت کی تھی اورانضمام کے بعدجمعیت علماء اسلام کاذمہ دارہوں جبکہ جمعیت نظریاتی نے مجھے تحصیل قلعہ سیف اللہ کاخودساختہ جنرل سیکرٹری بنایااوراخبارمیں بیان بھی جاری کیاجس سے میراکوئی تعلق نہیں صرف خانہ پری اورکارکنوں کوورغلانے کے لئے جعلی نام اورجمعیت کے کارکنوں کوجمعیت نظریاتی کے ذمہ دارظاہرکرنے سے دل آزاری ہوتی ہے اورہمارااستحقاق مجروح ہوتاہے لہذاآئندہ ایسے من گھڑت اورجھوٹ پرمبنی بیانات سے گریزکیاجائے۔

متعلقہ عنوان :