کوئٹہ،جمعیت طلباء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ اورتمام اضلاع کامشترکہ نمائندہ اجلاس

تنظیم کی فعالیت،اضلاع کی کارکردگی رپورٹ،اضلاع کے دورے،صدسالہ عالمی کانفرنس کی تیاریوں اورتعلیمی اداروں کی صورتحال پرتفصیلی غوروخوض کیاگیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 22:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء) جمعیت طلباء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ اورتمام اضلاع کامشترکہ نمائندہ اجلاس صوبائیصدرجلال شاہ اخوندزادہ کی صدارت میں صوبائی سیکرٹریٹ جناح روڈمیں ہواجس میں تنظیم کی فعالیت،اضلاع کی کارکردگی رپورٹ،اضلاع کے دورے،صدسالہ عالمی کانفرنس کی تیاریوں اورتعلیمی اداروں کی صورتحال پرتفصیلی غوروخوض کیاگیااجلاس میں 29اضلاع کے صدوراورجنرل سیکرٹریزنے شرکت کی اورکارکردگی رپورٹس پیش کیں،اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اور17اگست سے اضلاع کے دورے کاشیڈول جاری کیاگیاجس کے مطابق17اگست کوضلع قلعہ عبداللہ،18اگست کوقلعہ سیف اللہ،19اگست کوژوب،20اگست کوضلع شیرانی،21اگست کوموسی خیل،26اگست کولورالائی،یکم ستمبرکوخضدار،2ستمبرکوقلات،3ستمبرکومستونگ اور4ستمبرکونوشکی میں تربیتی کنونشن اوراجتماعات ہوں گے جس سے صوبائی قائدین خطاب کریں گے جبکہ باقی اضلاع کادورہ عیدکے بعدکیاجائے گاتمام پروگرام تربیتی کنونشن کے نام سے منعقدکئے جائیں گے،اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ جے ٹی آئی کے تمام کارکنوں کے لئے کمپیورٹرائزڈکارڈبنائے جائیں گے جن کاپروفارمہ تمام اضلاع کوفراہم کیاگیا،تمام اضلاع کوہدایت کی گئی کہ وہ کانفرنسوں کیلئے اشتہارات صوبائی نظم کی مشاورت اورحتمی منظوری کے بعدچھاپ سکیں گے،ہفتہ میں ایک اخباری بیان شائع کرنالازمی ہوگاجوخالصتاتنظیم کے بہترمفاداوردستورکے مطابق ہوگاجلال شاہ اخوندزادہ نے اجلاس سے خطاب میں کہاکہ تمام ضلعی تنظیمیں اپنی بالائی سرپرست جماعت کی نگرانی میں کام کریں اورصدسالہ عالمی اجتماع کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کریں اجلاس میں مفتی احتشام الحق اوران کے بیٹے مولوی بشیراحمدکے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی گئی،اجلاس کے آخرمیں تمام شرکاء کے اعزازمیں ظہرانہ دیاگیا

متعلقہ عنوان :