سپریم کورٹ رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کے لیے دو خصوصی بنچز تشکیل

جسٹس میاں ثاقب نثار ،جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل بینچ آئینی اور سول مقدمات ،بچوں کے اغوا ء سے متعلق کیس کی سماعت کریگا

ہفتہ 30 جولائی 2016 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) سپریم کورٹ رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت کے لیے دو خصوصی بنچز تشکیل دے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی کی ہدایت پر سپریم کورٹ رجسٹرار نے عدالتی روسٹر جاری کردیا جس کے مطابق یکم اگست سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دو بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ان بنچز پر جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل بینچ نمبر 1آئینی اور سول مقدمات کے علاوہ بچوں کے اغوا ء سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بنچ نمبر دو فوجداری نوعیت کے مقدمات اور اپیلوں کی سماعت کرے گا۔