لاہور ائیر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی 6کلو ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پی آئی اے کی پرواز کے واش روم میں چھپائی گئی ہیروئن قبضے میں لے لی گئی ،پرواز سیل ، پی آئی اے انتظامیہ کا انکوائری کا حکم

ہفتہ 30 جولائی 2016 22:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) لاہور ائیر پورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی 6کلو ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ،قومی ائیر لائنز کی پرواز کے واش روم میں چھپائی گئی ہیروئن قبضے میں لے لی گئی ، واقعے کے بعد پرواز کو سیل کر دیا گیا ، پی آئی اے انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر اے این ایف، اے ایس ایف اور پی آئی اے سکیورٹی نے کارروائی کی اور دبئی جانے والی پرواز کے واش روم میں چھپائی گئی 6کلو ہیروئن برآمد کر لی جس کی قیمت کروڑ وں روپے بتائی جا رہی ہے۔

قومی ایئر لائنز کی پرواز پی کے 230 نے صبح ساڑھے 8بجے لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہونا تھا، واقعے کے بعد پرواز کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ مسافروں اور عملے سے تفتیش بھی جاری ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے دبئی جانیوالی پرواز سے منشیات برآمد ہونے پر فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں پی آئی اے دوسرے محکموں کے ساتھ تحقیق اور تفتیش میں مکمل تعاون کرے گی۔ اگر اس میں کوئی پی آئی ایاہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔