لاہور،بچوں کی سکیورٹی اور گمشدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے انجینئر جنرل آف پولیس پنجاب نے نئی پالیسی کی منظوری دیدی

ہفتہ 30 جولائی 2016 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء) بچوں کی سکیورٹی اور گمشدگی کے واقعات کی روک تھام کیلئے انجینئر جنرل آف پولیس پنجاب نے نئی پالیسی کی منظوری دیدی۔ آئی جی پنجاب محمد مشتاق سکھیرا کی جانب سے جاری ہونے والی نئی پالیسی کے مطابق شہر بھر میں ریلوے سٹیشنوں، لاری اڈوں اور پبلک پارکس پر سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

(جاری ہے)

بلیئرڈ اور ویڈیو گیمز کلبوں پر بچوں کی نگرانی اور اغوا کاروں کی موثر پٹرولنگ کی جائے۔ ایسی تمام دکانیں جہاں کم عمر بچے ملازمت کرتے ہیں نگرانی پالیسی کا حصہ ہیں متعلقہ افسران بھکاریوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کریں۔ کسی بھی بچے کی گمشدگی یا اغوا کا فوری مقدمہ درج کیا جائے۔ مقدمہ درج کرنے میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی کہا گیا کہ مقدمہ درج نہ کرنے والے ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ فیلڈ افسران کو نئی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :