کے الیکٹرک بھی بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے،سید صلاح الدین

ہفتہ 30 جولائی 2016 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) نیشنل کنزیومر مومنٹ سندھ کے صدر سید صلاح الدین نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دو روپے 80پیسے کی کمی کا اطلاق نہ کئے جانے پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کئے جانے کراچی کی عوام کے ساتھ ناروا سلوک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں دو روپے 80 پیسے کی کمی کااطلاق کراچی میں بھی کیا جائے اور کراچی کی عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :