کراچی: پرانا گولیمار میں دکان پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں ایک دکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پرانا گولی مار میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دہشت گردوں نے دکان کے قریب دستی بم حملہ کیا ہے۔ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈی آئی جی ویسٹ سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :