قائم علی شاہ نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ، سنیٹربنایا جائے گا

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:58

قائم علی شاہ نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ، سنیٹربنایا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) سندھ کے سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونیکا فیصلہ کیاہے،سیدقائم علی شاہ کو سینیٹر منتخب کروایا جائیگا۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کے مطابق سندھ کے سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قائم علی شاہ کو سینیٹر منتخب کرایا جائیگا۔سینیٹر سعید غنی سے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت نے استعفی طلب کیا ہے جس کے بعد سید قائم علی شاہ کو انکی نشست پر سینیٹر منتخب کرایا جائیگا، جبکہ قائم علی شاہ کی سندھ اسمبلی کی نشست پر انکے بیٹے اسد شاہ کو امیدوار نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :