کراچی میں دہشتگردی، سلیم بیلجئم، انیس، ڈاکٹر علی کا بین الاقوامی نیٹ ورک ملوث

کراچی میں دہشتگردی کیلئے سلیم بیلجئم بنکاک سے ٹاسک دیتا ہے، انیس الحسن جنوبی افریقہ سے ٹارگٹ کلرز کی فنڈنگ میں ملوث ہے، ڈاکٹر علی بھی بین الاقوامی نیٹ ورک کا اہم کردار، ملزمان کا بھارت کی سرپرستی میں کاررروائیاں کرنے کا انکشاف ہوا ہے،رینجرزذرائع

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں ٹارگٹ کلرز کو بین الاقوامی فنڈنگ کرنے والے دہشتگردوں کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ لندن، بینکاک اور ساؤتھ افریقہ سے ٹارگٹ کلرز کو فنڈنگ کا معاملہ منظر عام پر آ گیاہے۔کینیڈا، ساؤتھ افریقہ اور بینکاک میں کونسا دہشت گرد کیا کردار ادا کرتا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کھوج لگا لیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بینکاک میں سلیم بیلجئم کے متعلق معلومات حاصل کر لی ہیں۔سلیم بیلجیئم کا نیٹ ورک پاکستان، لندن، کینیڈا اور ساؤتھ افریقہ تک پھیلا ہوا ہے۔ سلیم بیلجئم پاکستان میں دہشت گردی کے ٹاسک دیتا ہے۔ سلیم بیلجئم کا ساتھی انیس الحسن ساؤتھ افریقہ سے کراچی میں ٹارگٹ کلرز کو فنڈنگ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کینیڈا کا رہائشی ڈاکٹر علی بھی بین الاقوامی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا اہم کردار ہے۔

انیس الحسن، سلیم بیلجئم، ڈاکٹر علی اور محمود صدیقی پاکستانی باشندے ہیں۔ سلیم بیلجئم، انیس الحسن اور ڈاکٹر علی کی سفری دستاویزات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بینکاک، ساؤتھ افریقہ اور کینیڈا سے آپریٹ کرنے والے دہشت گردوں کو بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل ہے اور پڑوسی ملک دہشت گردوں کو فنڈز بھی دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :