آصف علی زرداری نے سید نوید قمر کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:39

اسلام آباد،(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر کو قومی اسمبلی میں پارٹی کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پی پی پی پی کے صدر کی پولیٹیکل سیکریٹری رخسانہ بنگش نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔