وزیراعظم محمد نواز شریف نے اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی

اگست کے مہینے کیلئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت ، حکومت کو 2 ارب روپے کا بوجھ اٹھانا پڑیگا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اوگرا کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے اگست کے مہینے کیلئے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے ، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پیٹرول کی قیمت میں 2.

(جاری ہے)

12 روپے فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 26 فیصد فی لیٹ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر اور ہائی اوکیٹن (ایچ او بی سی ) کی قیمت میں 60 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جبکہ لائٹ ڈیز ل کی قیمت 1 روپے 40 پیسے کم کرنے کی تجویز دی گئی تھی ، وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے فیصلہ کیا ہے کہ جولائی 2016 ء کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگست میں بھی نافذ رہیں گی ، انہوں نے بتایا کہ قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومت کو تقریباً 2 ارب روپے کا بوجھ اٹھانا پڑیگا۔