سبزیوں کی قیمتوں میں 20روپے تک ،پھلوں کی قیمتوں میں 17روپے تک اضافہ ریکارڈ

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ 7دنوں کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں 20روپے تک اور پھلوں کی قیمتوں میں 17روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا کی قیمت 4روپے اضافے سے 43روپے،آلو شوگر فری کی قیمت ایک روپے اضافے سے 27روپے ، بند گوبھی 8روپے اضافے سے 70 روپے، آم کچے 3 روپے اضافے سے 37 روپے، سبز مرچ 20 روپے اضافے سے 70 روپے، مولی 2 روپے اضافے سے 19 روپے، گاجر چائینہ 5روپے اضافے سے 43 روپے اورحلوہ کدو کی قیمت ایک روپے اضافے سے 9 روپے ہوگئی، پھلوں میں سیب گاچہ کی قیمت 17 روپے اضافے سے 106 روپے، آلو بخارہ 5روپے اضافے سے 136 روپے،گرما کی قیمت 4روپے اضافے سے 51 روپے،ناشپاتی 5روپے اضافے سے 69روپے ، آڑو کی قیمت 5روپے اضافے سے131روپے،خوبانی سفید 4روپے اضافے سے 116روپے اور ایک کلو خوبانی امیری موٹی کی قیمت 6روپے اضافے سے 152روپے ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :