وزیر اعلیٰ شہباز شریف کاگجرات میں برساتی نالے میں ڈوب کر بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے گجرات کے علاقے ٹانڈا میں برساتی نالے میں چار بچوں کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے-وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔