وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہاولپور میں کانگو وائرس سے ڈاکٹراورنرس کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پراظہارافسوس

سیکرٹری صحت پنجاب اور سیکرٹری لائیوسٹاک سے رپورٹ طلب ، تمام ضروری اقدامات فی الفور اٹھا نے کی ہدایت کانگو وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیساتھ عوام کی آگاہی کیلئے مہم چلائی جائے‘ شہباز شریف کی ہدایت

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے بہاولپور میں کانگو وائرس سے ایک ڈاکٹراورنرس کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کااظہارکیا ہے-وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت اور سیکرٹری لائیوسٹاک سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام ضروری اقدامات فی الفور اٹھا ئے جائیں اوراس ضمن میں و ضع کردہ طریقہ کارپر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کانگو وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ عوام کی آگاہی کے لئے مہم چلائی جائے-وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ جانوروں کی سکریننگ کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیاجائے ۔