جماعت اسلامی کی طرف سے خیبر ایجنسی میں بارتیوں کی بس کو حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے خیبر ایجنسی میں بارتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثہ پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ زخمیوں کو علاج معالجے کو مفت سہولیات فراہم کرے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، نائب امیر راشد نسیم ، اسد اﷲ بھٹو ، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، جماعت اسلامی سکھر کے امیر حزب اﷲ جکھرو نے جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن غلام رسول تونیو،یوسی وائس چیئرمین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :