گورنرخیبرپختونخوا کی کاخیل باڑہ میں سابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے حجرے پر دستی بم حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) گورنر خیبر پختونخواہ انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل باڑہ میں سابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ کے حجرے پر دستی بم حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزاء دلائی جائیگی ۔ گورنر نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :