وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تحت کرنے کی تجویز سے اتفاق

فنڈز کی تقسیم کے فارمولا کی مشروط منظوری دے دی، ٹاؤن انتظامیہ کی مشاورت سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے اور آئندہ پیر تک باضابطہ اعلامیہ جاری کرکے رپورٹ دی جائے

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تحت کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے اور فنڈز کی تقسیم کے فارمولا کی مشروط منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ٹاؤن انتظامیہ کی مشاورت سے معاملات کو حتمی شکل دی جائے اور آئندہ پیر تک باضابطہ اعلامیہ جاری کرکے رپورٹ دی جائے۔

وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اﷲ خان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ضلع ناظم پشاور اور ضلعی و ٹاؤن انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے اجلاس میں تجویز پیش کی کہ الگ الگ چار اتھارٹیز کی بجائے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تحت ایک ہی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہونی چاہیئے۔

(جاری ہے)

اجلاس نے تجویز سے اتفاق کیا ۔ وزیراعلیٰ نے اتھارٹی کو حقیقی معنوں میں فعال بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی و ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بلدیاتی بجٹ کا 20 فیصد صفائی کیلئے خرچ کیا جائے گا جس کیلئے ٹینڈر شروع ہیں۔ متعلقہ حکام عمل درآمد کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سبزی منڈی میں غیر قانونی اڈوں اور دیگر تجاوزات کو ہٹانے کیلئے فوری اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :