وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان کیاترک کی ملاقات

پاکستان اورترکی کے مابین گہرے دوستانہ اورمعاشی روابط قائم ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ہفتہ کو ترک پارلیمنٹ کے رکن برہان کیاترک نے ملاقات کی ۔ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورترکی کے مابین گہرے دوستانہ اورمعاشی روابط قائم ہیں۔

پاکستان اورترکی کی دوستی آزمودہ اوردونوں ممالک نے مشکل حالات میں ایک دوسرے کا بھر پور ساتھ نبھایا ہے ۔

(جاری ہے)

ترک عوام نے ترکی میں حالیہ بغاوت کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بے مثال کردارادا کیا ہے ۔ دونوں ممالک کے عوام آپس میں دلی لگاؤ اورباہمی احترام کے بندھن میں بندھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی متعدد کمپنیاں پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر کام کررہی ہیں اور پنجاب حکومت اور ترک کمپنیوں کے اشتراک کار سے دونوں ممالک کا معاشی تعاون بڑھاہے۔رشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے دونوں ممالک کے پارلیمنٹرینزکے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔برہان کیاترک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں قانون کی حکمرانی اورجمہوریت کی حمایت کیلئے پاکستان کے عوام، حکومت اورقیادت کے شکرگزار ہیں ۔