وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی لاڑکانہ میں رینجرزاہلکاروں کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکوں کی شدید مذمت

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لاڑکانہ میں رینجرزاہلکاروں کی گاڑی کے قریب کریکر دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے دھماکوں میں ایک رینجرز اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کااظہارکیاہے اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔