بٹگرام،جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان کے عنوان پر عوامی اجتماع کا انعقاد

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:04

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان کے عنوان پر عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جسمیں مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی،بٹگرام کے نامور سیاسی سماجی شخصیات کی جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کرنے سے مقامی سطح پر سیاسی حلقوں میں کھبلی مچ گئی ہے ،پاکستان میں وسائل کی کوئی کمی نہیں کرپٹ حکمرانوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹا،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جنکے قائدین پر کرپشن کے الزامات نہیں باقی پارٹیوں کے قائدین پانامہ لیکس ،دبئی لیکس اور لندن لیکس کے ذریعے بے نقاب ہوچکے ہیں ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان کے اعنواں پر منعقدہ عوامی اجتماع سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان ، نائب امیر نورالحق ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری محمد رفیق ،ضلعی امیر نثار احمد خان، عادل نواز خان، حضرت یوسف ، ڈاکٹر حمایت اﷲ ،یوتھ صدر مختیار تھاکوٹ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا انکا کہناتھا کہ جن کرپٹ لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے تھا وہ بدقسمتی سے اعلی ٰ حکومتی عہدوں پر فائز ہیں ان چور لٹہرے حکمرانوں کا احتساب جماعت اسلامی کرے گی پر امن پاکستان اور خوشحال پاکستان کا خواب اسلامی نظام سے ہی پورا ہوسکتا ہے امریکہ کی غلامی میں جھکڑے حکمران کبھی بھی خوشحالی اور امن نہیں لاسکتے انکا کہناتھا کہ جماعت اسلامی کے قائد سراج الحق کی قیادت میں انشاء اﷲ اسلامی انقلاب آئے گا چھ سو خاندان 19کروڑ پاکستانیوں کا مزید استحصال نہیں کرسکتے اب وقت آگیا ہے کہ ان غاصبوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے 2018کے عام انتخابات میں جماعت اسلامی ہی مرکز میں حکومت بنا کر اسلامی نظام نافذ کرے گی ہمارا منزل قریب ہے پاکستانی عوام جان چکے ہیں کہ صرف اسلامی نظام سے مسائل سے چٹکارہ حاصل کیا جاسکتا ہے وضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے ضلعی صدرالزمان خان،عمران خان تھاکوٹ ،شاہ ولی خان تھاکوٹ اور نامی گرامی سیاسی سماجی شخصیات نے بھی جماعت میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے بٹگرام کی مقامی سطح پرجماعت اسلامی کی دن بدن عوام میں مقبولیت سے مختلف سیاسی پارٹیوں اور جنبوں کے مشران پریشانی سے دوچار دکھائی دے رہے ہیں کرپشن فری پاکستان کے اعنوان پر کامیاب جلسے کے انعقادسے جماعت اسلامی نے بٹگرام کے تمام پارٹیز اور جنبوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اگر جماعت اسلامی کی عوامی مقبولیت کا تسلسل جاری رہا تو وہ وقت دور نہیں جب جماعت اسلامی بٹگرام کی مضبوط سیاسی قوت کے طور سامنے آئے گی اب دیکھنا یہ ہے کہ جماعت اسلامی اپنی عوامی مقبولیت برقرار رکھ پاتی ہے کہ نہیں یہ آئیندہ وقت میں پتہ چل جائے گا