چترال میں افغان طالبان کا دوسرے روز بھی مقامی چرواہوں پر حملہ ،مزید 3جاں بحق،حملہ آور700 سے زائد بھیڑ بکریاں لوٹ کر فرار

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:01

چترال میں افغان طالبان کا دوسرے روز بھی مقامی چرواہوں پر حملہ ،مزید ..

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) چترال میں سرحد پار سے آنے والے افغان طالبان نے مقامی چرواہوں پر مسلسل دوسرے روز حملہ کرکے مزید 3 چرواہوں کو ہلاک کردیا اور 700سے زائد جانور لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق چترال کے علاقے کالاش کی وادی بریر میں افغان طالبان نے مقامی چرواہوں پر مسلسل دوسرے روز حملہ کرکے 3 چرواہوں کو ہلاک کرکے700 سے زائد جانور لوٹ لئے۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق افغان طالبان نے مقامی چرواہوں کو یرغمال بنایا اور مزاحمت پر 3 چرواہوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا جبکہ 700 سے زائد بھیٹر اور بکریاں لے کر فرارہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 درجن سے زائد دہشت گرد اپنے ساتھ گاڑیاں بھی لائے تھے جن پر جانوروں کو لاد کر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ نکلے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے پہلے آج صبح ہی سرحد پار سے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے وادی کیلاش کے علاقے استوری میں 2 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔واضح رہے کہ گرشتہ روز بھی افغان طالبان نے چترال کے علاقے بمبوریت گرمانی میں داخل ہو کرحملہ کیا تھا اور 3 چرواہوں کو قتل کر کے300 بکریوں کا ریوڑ ساتھ لے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :