ملک بھر میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 124 واں یوم ولادت جوش وجذبے سے منایا گیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 21:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) ملک بھر میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 124 واں یوم ولادت جوش وجذبے سے منایا گیا،مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی گئیں اور کیک بھی کاٹے گے۔ ہفتہ کو ملک بھر میں تحریک پاکستان کی رہنما قائداعظم کی ہمشیر مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 124 واں یوم ولادت جوش وجذبے سے منایا گیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر مسلم لیگ( ن) سمیت لیگی دھڑوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مادر ملت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقاریب منعقد کی گئیں اور کیک کاٹے گے ۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح 30 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ڈینٹل سرجن تھیں۔ انہوں نے مائی برادر سمیت متعدد کتابیں بھی تصنیف کیں۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں اپنے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کا بھرپور ساتھ نبھایا۔