مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوٴں کا مفتی محمد تقی عثمانی کے سسرکی وفات پر اظہار تعزیت

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 30 جولائی 2016 20:46

مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوٴں کا مفتی محمد تقی عثمانی کے سسرکی وفات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔30 جولائی ۔2016)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی،لاہور کے نائب امیرپیرمیاں محمد رضوان نفیس،قاری جمیل الرحمن اختر،مولاناقاری علیم الدین شاکر،مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا عبدالنعیم،مولاناعبدالعزیز،قاری ظہورالحق،مولانا محبوب الحسن طاہر،مولانا خالدعابداوردیگرعلماء کرام نے ملک کے نامورمفتی و عالم دین شیخ الاسلام جسٹس(ر)مولانا مفتی محمدتقی عثمانی کے سسرشرافت حسین کی وفات پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم انتہائی متقی،پرہیزگارنیک سیرت اور خداترس انسان تھے انکی تمام زندگی نیکی و تقویٰ اورانسانیت کی خدمت میں گزری۔

(جاری ہے)

مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماوٴں نے کہا کہ وہ مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔علماء کرام نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔