سی پیک منصوبہ پر مشکلات پر قابو پا کر منصوبہ مکمل کریں گے،رانا محمد اقبال خاں

دہشت گردی کیخلاف حکومت اپوزیشن قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک پیج پر ہیں ،سپیکر پنجاب اسمبلی

ہفتہ 30 جولائی 2016 20:23

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء) سی پیک منصوبہ پر مشکلات پر قابو پا کر منصوبہ مکمل کریں گے۔ دہشت گردی کیخلاف حکومت اپوزیشن قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک پیج پر ہیں 2017کے اختتام پر لوڈ شیڈنگ پر قابو پا لیں گے، پاکستان کا آنے والا کل ترقی اور کامیابی کا ہو گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے کامونکے میں ایک پرائیویٹ کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب پاکستان آزاد ہوا تھا تو ہمارے پاس لکھنے کیلئے کاغذ بھی موجود نہیں تھے جبکہ کامن پن ہم چین سے خریدتے تھے اللہ کا شکر ہے کہ آج پاکستان میں ترقی کا دور دوارہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے جس میں سر فہرست دہشت گردی بجلی کا بحران اور روز گار جیسے مسائل شامل ہیں دہشت گردی کے خلا ف پوری قوم متحد ہے اور اس کو ختم کر کے ہی دم لیں گیں ملک میں جاری ترقیا تی منصوبوں کی وجہ سے بے روز گاری کا خاتمہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ گوادر سی پیک منصوبہ پر بہت سی مشکلات کا سامنا ہے تاہم حکومت ان چیلنجوں کا مقابلہ کر کے یہ منصوبہ پائیہ تکمیل تک پینچائے گی جس سے ملک میں تیز رفتار ترقی کا سنہری دور شروع ہو گا قبل ازیں جب اسپیکر رانامحمد اقبال خاں تقریب میں پہنچے ان کا استقبال ایم پی اے چوہدری اختر علی خاں ایم پی اے چوہدری محمد اقبال گجر ایم پی اے عبدالرؤف مغل پرائیوٹ کالج کے چئیر مین پروفیسر عبدالقدیر پرنسپل محمد عثمان ولی رانا آصف خاں اور رانا سلمان خاں نے کیا تقریب میں کامونکے سرکاری ہائی اسکولز پرائیوٹ ہائی اسکولز کے ان اساتذ ہ کو ملک مراج خالد ایکسیلنسی ایوارڈ کے تحت شیلڈ زدی گئیں جن کے طلباء نے بورڈ میں نمایا ں پوزیشنز لی تھیں آخر میں اسپیکر رانا محمد اقبال خاں رانا اختر خاں ایم پی اے چوہدری اقبال گجر ایم پی اے عبدالرؤف مغل کو یادگاری شیلڈ دی گیئں ۔