وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کا بہاولپور میں کانگو وائرس کی بیماری کی اطلاعا ت کا نوٹس

پنجاب حکومت کو ہر ممکن حد تک معاونت کی فراہمی کی ہدایات جاری قومی ادارہ صحت کے طبی اور لیبارٹری ماہرین کی ہفتہ دار چھٹیاں بھی منسوخ

ہفتہ 30 جولائی 2016 20:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینشن سائرہ افضل تارڑ نے بہاولپور میں کانگو وائرس کی بیماری کی اطلاعات پر نوٹس لے لیا ہے اور اس حوالے سے پنجاب حکومت کو ہر ممکن حد تک معاونت کی فراہمی کی ہدایات بھی جاری کر دی ہے جبکہ قومی ادارہ صحت کے طبی اور لیبارٹری ماہرین کی ہفتہ دار چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں اور ساتھ ہی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد کے انچارج کو ہدایت کی ہے کہ وہ کانگو وائرس بارے لیبارٹری رپورٹس کے سلسلہ میں پنجاب حکومت سے رابطہ میں رہیں اور رپورٹس کی فراہمی کو بر وقت یقینی بنایا جائے۔

وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑنے وباؤں کی روک تھام بارے وفاقی ٹیم کو ہائی الرٹ رہنے اور پنجاب حکومت کو درکار فوری معاونت کی فراہمی کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں واضح رہے کہ بہاولپور وکٹویہ ہسپتال میں ڈاکٹر صغیرسمیگا کو 25جولائی کو بخار ، گلا دکھنے او اسہال جیسی علامات پر داخل کیا گیا تھا تاہم ان کی ڈینگی رپورٹس منفی آئیں جس پر انہیں آغا خان یونیورسٹی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا 30جولائی کو انتقال ہو گیا۔

(جاری ہے)

بعدا زاں اطلاعات ملیں کہ انہیں لودھراں کی نرس سٹوڈنٹ کا آپریشن کرنے کے دوران کانگو وائرس لگا ہوگا کیونکہ اس نرس سٹوڈنٹ نادیہ حنا میں اپنے رشتہ داروں کے ہاں موجود لائیوسٹاک کے باعث کانگو وائرس کی بیماری جیسی علامات منتقل ہوئی تھیں بعد ازاں ڈاکٹرصغیر کی معاونت کرنے والے ڈاکٹر اویس میں بھی بیماری کی علامات ظاہر ہو گئیں ۔ قومی ادارہ صحت کو ان مریضوں کے بھیجے گئے نمونہ جات کی روشنی میں لودھراں میں نرس کے قریبی تیمار داروں ، اہل خانہ اور دیگر عملہ کے نمونے لے کر ان کو طبی ماہرین کی نگرانی میں رکھا گیا ہے

متعلقہ عنوان :