جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں کل حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگا

ہفتہ 30 جولائی 2016 20:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) حجاج کرام کیلئے کل ( اتوار )31جولائی صبح 10 بجے تا نماز عصر جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں حج تربیتی پروگرام منعقد ہوگاجس سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور ممتاز عالم دین حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،مفتی محمد زکریا ، مفتی شاہد عبید ،مفتی خرم یوسف، مولانا احمد عمر، مولانا محمداکرم سیالکوٹی، مفتی عبداﷲ یاسر، مفتی عبد الحنان، مولانا حافظ محمد طیب سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے حج تربیتی پروگراموں میں حج پر جانے والی خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا انتظام کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :