جس دن سامیہ کا قتل ہوا اُس دن میں گھر میں نہیں تھا: سابقہ شوہر شکیل کا پولیس کو بیان

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جولائی 2016 20:18

جس دن سامیہ کا قتل ہوا اُس دن میں گھر میں نہیں تھا: سابقہ شوہر شکیل کا ..

جہلم (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء) برطانوی نژاد مقتول پاکستانی خاتون سامیہ کے سابقہ شوہر شکیل نے پولیس کو بیان دیا ہے جس روز قتل ہوا اس روز وہ گھر میں موجود نہیں تھا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نژاد مقتول پاکستانی خاتون سامیہ کی سہیلی اور سابقہ شوہر شکیل کا پولیس کی حراست میں بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شکیل کی جانب سے بتا گیا ہے کہ جس روز سامیہ کا قتل ہوا وہ اس روز گھر سے باہر تھا۔

سامیہ اس روز ناشتہ اپنی والدہ کے گھر سے لائی تھی جسے لینے کے بعد صبح ہی گھر سے باہر چلا گیا تھا۔ جب گھر واپس آیا تو پولیس وین گھر کے باہر کھڑی تھی۔ لوگوں نے بتایا سامیہ مرگئی ہے تو ذمے داری عائد ہونے کے ڈر سے موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ جبکہ سامیہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی کا قتل نہیں ہوا بلکہ اس نے خود کشی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :