سندھ کی نئی صوبائی کابینہ کے وزراء، مشیرو اور معاون خصوصی کو قلم دان سونپ دئیے گئے

ہفتہ 30 جولائی 2016 20:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) سندھ کی نئی صوبائی کابینہ کے وزراء، مشیرو اور معاون خصوصی کو قلم دان سونپ دئیے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ ہاوٴس سے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نثار احمد کھوڑو کوزراعت اور پارلیمنٹری افیئرز، مخدوم جمیل الزماں ریونیو اینڈ ریلیف، جام مہتاب ڈہر تعلیم، ڈاکٹر سکندر میندھرو صحت، سردار علی شاہ ثقافت، محترمہ شمیم ممتاز سوشل ویلفیئر، مکیش کمار چاوٴلہ ایکسائز، جام خان شورو لوکل گورنمنٹ اور سہیل انورسیال کو زراعت کا قلمدان سونپا گیا ہے جبکہ مولا بخش چانڈیو اطلاعات، اصغر جونیجو مائنز اینڈ منرل،سنیٹر سعید غنی لیبر اور مرتضی وہاب لاء اینڈ اینٹی کرپشن کے مشیر ہوں گے۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر کھٹومل اقلیتی امور، ارم خالد ترقی نسواں، غلام شاہ جیلانی اوقاف، زکوةٰ و مذہبی امور اور ڈاکٹر سکندر شورو کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :