Live Updates

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا جلد تیسری شادی کرنے کا اعتراف

تیسری شادی کی نیت ہے کیونکہ شادی کی وجہ سے اصل خوشی آتی ہے اور وہ اس رشتے پر اعتماد کرتے ہیں،شادی کر رہا ہوں کوئی بینک نہیں لوٹ رہا جو چھپاؤ ں گا،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

ہفتہ 30 جولائی 2016 20:07

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا جلد تیسری شادی کرنے کا اعتراف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ تیسری شادی کی نیت رکھتا ہوں کیونکہ شادی کی وجہ سے اصل خوشی آتی ہے اور وہ اس رشتے پر اعتماد کرتے ہیں،شادی کر رہا ہوں کوئی بینک نہیں لوٹ رہا جو چھپاؤں گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے اپنی شادی کے حوالے سچ بتا دیا۔ انہوں نے کہا تیسری شادی کی نیت ہے کیونکہ شادی کی وجہ سے اصل خوشی آتی ہے اور وہ اس رشتے پر اعتماد کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا شادی کر رہا ہوں کوئی بینک نہیں لوٹ رہا جو چھپاؤں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات