Live Updates

اسلام آباد، ضلعی عدالت میں عمران خان کے خلاف 5 ارب ہرجانے کے دعویٰ پر وزیر خزانہ کے بیٹے علی مصطفیٰ ڈار کو نوٹس جاری، سماعت 2ستمبر تک ملتوی

ہفتہ 30 جولائی 2016 19:59

اسلام آباد، ضلعی عدالت میں عمران خان کے خلاف 5 ارب ہرجانے کے دعویٰ پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ کے بیٹے کی جانب سے عمران خان کے خلاف 5ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ علی مصطفیٰ ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2ستمبر تک ملتوی کر دی، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان نے عمران خان کے خلاف پانچ ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت کی، عدالت میں عمران خان نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے درخواست دی ہے کہ ہرجانے کے مقدمے میں بیان کر وہ معلومات سے متعلق دستاویزات جمع کرائی جائیں عدلات نے عمران خان کی درخواست پر اسحاق ڈار کے بیٹے کو جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی، درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ علی مصطفیٰ ڈار نے متحدہ عرب امارات میں کاروبار اور مکان خریداری کی دستاویزات منسلک نہیں کی، اسحاق ڈار پہلے بھی عدالت میں منی لانڈرنگ کرنے کا اعترافی بیان دے چکے ہیں اور سعید احمد نے بھی ماضی میں منی لانڈرنگ کی جنہیں اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی ہیڈ کا عہدہ دے دیا گیا، عدالت نے علی مصطفیٰ ڈار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات