کراچی،نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے صوبائی وزرا ء سے حلف لیا

17 رکنی صوبائی کابینہ میں 9 وزیر،4مشیر اور 4 معاون خصوصی شامل

ہفتہ 30 جولائی 2016 19:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 جولائی ۔2016ء) نئی صوبائی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے نئی صوبائی کابینہ کے وزرا ء سے حلف لیا۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری محمد صدیق میمن نے ادا کئے۔نئی 17 رکنی صوبائی کابینہ میں 9 وزیر،4مشیر اور 4 معاون خصوصی شامل ھیں۔

حلف اٹھانے والے وزراء میں مخدوم جمیل الزماں ،نثار احمد کھوڑو،سہیل انور سیال ،جام خان شورو،مکیش چاولہ،شمیم ممتاز،جام مہتاب ڈھر،سکندر میندھرواور سردار علی شاہ شامل ہیں ۔مشیروں میں سعید غنی ،مرتضی وہاب ،مولا بخش چانڈیو،اصغر جونیجو، جبکہ معاون خصوصی میں کھٹو مل ، ارم خالد،ڈاکٹر سکندر شورو اور سید غلام شاہ شامل ھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تقریب حلف برداری سے قبل گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اور نئی صوبائی حکومت کی ترجیحات سے انہیں آگاہ کیا ۔

گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ نئی صوبائی کابینہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ عوام کے مسائل بروقت اور بلا کسی رکاوٹ کے حل کئے جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں صوبہ کے ترقیاتی عمل میں بھی تیزی آگے گی۔ تقریب حلف برداری کے بعد صوبائی کابینہ نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے ملاقات کی ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ کے عوام کو کئی مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کے لئے انہیں بہت زیادہ محنت سے کام کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں باہمی ہم آہنگی اور رواداری کا فروغ صوبائی کابینہ کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے تاکہ صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسک