بھارتی ریاست اوڑیسا میں آسمانی بجلی گرنے سے 30 افراد ہلاک

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جولائی 2016 19:53

بھارتی ریاست اوڑیسا میں آسمانی بجلی گرنے سے 30 افراد ہلاک

اوڑیسا (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء) بھارتی ریاست اوڑیسا میں آسمانی بجلی گرنے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اوڑیسا میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

علاقے میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث اس کی زد میں آ کر 30 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ بجلی گرنے سے 36 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :