Live Updates

عمران خان حقیقی رہنما کے طور پر سامنے آئے ،انہوں نے پاکستانی عوام کے مسائل کا درست ادراک کیا ہے، انجینئر یاسر گیلانی

ہفتہ 30 جولائی 2016 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے خیبر پی کے میں کی جانے والی اصلاحات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک حقیقی رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں اور پاکستانی عوام کے مسائل کا درست ادراک کیا ہے. ایسا کر کے انہوں نے دوسرے صوبوں کے لیے درست اقدامات کا جو معیار قائم کر دیا ہے شاید دوسرے صوبوں کے لئے اسے برقرار رکھنا ممکن نہ ہو۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے کی طرح سندھ اور پنجاب وزراء اعلیٰ بھی اپنی عالیشان رہائش گاہوں کو ترک کر کے انہیں عوامی مفاد کے منصوبوں کے لئے استعمال کریں انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان انقلابی تبدیلیوں کا سہرا اپنے سر سجابت کی بجائے ہم کا صیغہ استعمال کیا اور ان اقدامات کو اپنی ٹیم کا کارنامہ قرار دے کر تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

اعلیٰ عہدوں پر مامور افراد کے اختیارات میں کمی، ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ تقسیم، صوابدیدی فنڈز دینے سے متعلق اختیارات پر پابندی، میرٹ پر تقرریوں کی ترویج اور حوصلہ افزائی، تعلیم کے لیے اضافی فنڈز، مدرسہ جاتی تعلیم کی جدید اور مروجہ طریقہ تعلیم سے ہم آہنگی، تمام سرکاری محکموں سے سیاست کا خاتمہ تحریک انصاف کے اعلیٰ اقدامات ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :