پی آئی اے انتظامیہ کا لاہور ایئر پورٹ پر دبئی جانیوالی پرواز سے منشیات برآمد ہونے پر انکوائری کا حکم

ہفتہ 30 جولائی 2016 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور ایئر پورٹ پر دبئی جانیوالی پرواز سے منشیات برآمد ہونے پر فوری انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں پی آئی اے دوسرے محکموں کے ساتھ تحقیق اور تفتیش میں مکمل تعاون کرے گی۔ اگر اس میں کوئی پی آئی ایاہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔