31جولائی آزادیٔ کشمیر مارچ سراج الحق کی قیادت میں ناصر باغ تاواہگہ بارڈر تک ہوگا،اہلیان لاہور کشمیریوں کے جذبہ حریت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بڑی تعداد میں شریک ہونگے،انسانی حقوق کے علمبردار ممالک اور اقوام متحدہ بھارتی فوج کے مظالم سے چشم پوشی کررہے ہیں

امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکی منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو

ہفتہ 30 جولائی 2016 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام 31جولائی کو فقید المثال آزادی کشمیر مارچ ناصر باغ مال روڈ تا واہگہ بارڈر تک منعقد کیا جائے گا۔اس حوالے سے تمام دینی وسیاسی جماعتوں کے قائد اور سماجی کارکنان اور رہنما?ں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

اہلیان شہر اس مارچ میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے جذبہ حریت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمنصورہ میں مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ہمیشہ کشمیریوں کی پشتیبان رہی ہے۔بھارت اپنے جنگی جنون کو مسلسل ہوادے رہا ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والابھارت اپنی فوج کو جدیداسلحہ سے لیس کرنے کے لئے 150ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کرے گاجوکہ خطے میں طاقت کاتوازن خراب کرنے کے مترادف ہے۔

پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہے کہ بھارت سے تعلقات ختم کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ ایٹمی جنگ سے بچنے کے لیے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیاجائے۔ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کشمیریوں کی آوازکو دبانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ہندوپنڈتوں کی آبادکاری کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہورہی ہے۔

حکومت پاکستان ہر سطح پرہندوستان کے گھنا?نے چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے حکمت عملی بنائے۔کشمیری پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیں۔میاں مقصود احمدنے مزید کہاکہ انڈیاکی وادی میں ریاستی دہشت گردی کے باعث حالیہ پر تشدد کاروائیں میں 62سے زائد افراد شہید5ہزارزخمی اور2سوسے زائد بینائی کھوچکے ہیں۔انسانی حقوق کے علمبردار ممالک ،این جی اوزاور اقوام متحدہ ان سے چشم پوشی کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔