اسلام آباد ، قتل کیس کی ناقص تفتیش اور ملزم کو فائدہ پہنچانے کے الزام پر ایس ایچ او سمیت 8پولیس افسران معطل

ہفتہ 30 جولائی 2016 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) وفاقی پولیس کے ایس ایس پی ساجد کیانی نے قتل کیس کی ناقص تفتیش اور ملزم کو فائدہ پہنچانے کے الزام پر ایس ایچ او سمیت 8پولیس افسران کو معطل کر دیا۔معطل افسران میں ایس ایچ او تھانہ ترنول جمشید خان ، انسپکٹر یاسین بھٹہ ، سب انسپکٹر ذوالفقار ، سب انسپکٹر وحید اور اے ایس آئی قربان و دیگر شامل ہیں۔

انسپکٹر منیر جعفری کو تھانہ ترنول کا قائم مقام ایس ایچ او تعینات کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس میں قتل کیس کی ناقص تفتیش اور ملزم کو فائدہ پہنچانے کے الزام پر 8 افسران کو معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ساجد کیانی نے انکوائری کے بعد ایس ایچ اوسمیت 8 افسران کو معطل کیا،ذرائع کے مطابق تھانہ رمنا کے دوہزار چودہ کے مقدمے میں ایک ملزم کو فائدہ پہنچانے پر انکوائری کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

معطل ہونے والے افسران میں ایس ایچ او ترنول جمشید خان ، انسپکٹر یاسین بھٹہ ، سب انسپکٹر ذوالفقار ، سب انسپکٹر وحید ، اے ایس آئی قربان،آئی جی کے پی آر او میاں اشرف ، انسپکٹر حیدر علی اور سب انسپکٹر نواز گوندل کو بھی معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق انسپکٹر منیر جعفری کو تھانہ ترنول کا قائم مقام ایس ایچ او تعینات کردیا گیا۔(رڈ)

متعلقہ عنوان :