افغان طالبان وفد کا چین کی دعوت پر 18 سے 22 جولائی تک بیجنگ کا دورہ

افغانستان سے قابض فوج نکالنے میں مدد فراہم کرنے کی درخواست

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جولائی 2016 19:29

افغان طالبان وفد کا چین کی دعوت پر 18 سے 22 جولائی تک بیجنگ کا دورہ

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی ۔2016ء) افغان طالبان کے وفد کے چین کی دعوت پر 18 سے 22 جولائی تک بیجنگ کا دورے کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کی دعوت پر افغان طالبان کے وفد نے 18 سے 22 جولائی تک بیجنگ کا دورہ کیا۔ افغان طالبا کے وفد کی قیادت طالبان کے قطر آفس کے سربراہ عباس ستانکزئی نے کی۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران افغان طالبان کے وفد کی چینی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ ملاقاتوں میں افغانستان میں جاری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ طالبان وفد نے چینی حکام کوغیر ملکی افواج کی دراندازی اور افغان عوام پر مظالم سے آگاہ کیا جبکہ ان سے درخواست کی کہ ان مسائل کو عالمی فورم پراٹھانے اور قابض فوج کو نکالنے میں مدد فراہم کی جائے۔ طالبان کی جانب سے اس ملاقات کے انکشاف کے بعد کہا گیا ہے کہ دنیا کےمختلف ممالک سے اچھے روابط ہیں اور چین ان میں سے ایک ہے۔

متعلقہ عنوان :