ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 30 جولائی 2016 19:13

ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جولائی ۔2016ء) ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔

(جاری ہے)

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے اضافہ ہوا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 52600 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 45085 روپے ہو گئی ہے۔