Live Updates

عوام کی حمایت کے بغیر جمہوریت کا استحکام ممکن نہیں، اسلامی دنیا کے حکمرانوں کیلئے ترکی ایک عمدہ نمونہ ہے، ترک عوام کی جمہوریت سے وابستگی اور سیاسی قیادت پر اعتماد قابل تقلید ہے، قیادت اور عوام کے مابین مستحکم تعلق کی عمدہ مثال دیکھنے کو ملی

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کی ترک سفیر صادق بابر گر گرین سے ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 30 جولائی 2016 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے ترکی میں منتخب جمہوری حکومت کے خلاف بغاوت ناکام بنائے جانے پر پاکستان میں ترک سفیر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام کی حمایت کے بغیر جمہوریت کا استحکام ممکن نہیں، اسلامی دنیا کے حکمرانوں کیلئے ترکی ایک عمدہ نمومنہ ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو ترکی کے سفیر صادق بابر گر گرین سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ترک عوام کی جمہوریت سے وابستگی اور سیاسی قیادت پر اعتماد قابل تقلید ہے۔ قیادت اور عوام کے مابین مستحکم تعلق کی عمدہ مثال دیکھنے کو ملی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کی حمایت کے بغیر جمہوریت کا استحکام ممکن نہیں۔ اسلامی دنیا کے حکمرانوں کیلئے ترکی ایک عمدہ نمونہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات