کپتان کی بیٹنگ کا انتظارہے،امید ہے اچھا کھیلیں گے،رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے کو متنازعہ بنانے پر تشویش ہے،رینجرز کو وزرات داخلہ اور وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے،اگلے ایک دو روز میں رینجرز کے قیام میں توسیع ہوجائے گی،کراچی آپریشن سپریم کورٹ کی ہدایت پر شروع کیا گیا،آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم معاہدوں کی پابندی کرتے رہیں اور دوسرے ملک خلاف ورزی ،کویت کے ساتھ معاہدے کو معطل کردیاگیاہے

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 30 جولائی 2016 19:07

کپتان کی بیٹنگ کا انتظارہے،امید ہے اچھا کھیلیں گے،رینجرز کے اختیارات ..

ٹیکسلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نئے کپتان کی بیٹنگ کا انتظارہے،امید ہے اچھا کھیلیں گے،رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے کو متنازعہ بنانے پر تشویش ہے،رینجرز کو وزرات داخلہ اور وفاقی حکومت کی مکمل حمایت حاصل ہے،اگلے ایک دو روز میں رینجرز کے قیام میں توسیع ہوجائے گی،کراچی آپریشن سپریم کورٹ کی ہدایت پر شروع کیا گیا،آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم معاہدوں کی پابندی کرتے رہیں اور دوسرے ملک خلاف ورزی ،کویت کے ساتھ معاہدے کو معطل کردیاگیاہے۔

وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ہر دفعہ رینجرز کے اختیارات کی توسیع کو متنازعہ بنایا جاتا ہے،رینجرز کو وفاقی حکومت اور وزرات داخلہ کی مکمل حمایت حاصل ہے،رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے کو متنازعہ بنانے پر تشویش ہے،اگلے ایک دو دن میں رینجرز کے قیام میں توسیع ہوجائے گی،دعا ہے سندھ کے نئے کپتان بہتر بیٹنگ کریں،ان کی بیٹنگ کا انتظار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے اڑھائی سال میں رینجرز نے اپنی جانیں دے کر کراچی میں امن بحال کیا،کراچی میں امن و امان کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ ملک کرکام کر رہے ہیں،سید قائم علی شاہ کو کراچی آپریشن کا کپتان بنایا گیا،نئے وزیراعلیٰ سندھ سے اچھی امیدیں ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ رینجرز کی کوششوں سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے،رینجرز کے اختیارات میں توسیع سے کراچی آپریشن میں مزید بہتری لائیں گے،امید ہے نئے وزیراعلیٰ سندھ کے آنے سے رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویزوں کے اجراء کے نظام میں بہتری لائے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار غیر ملکی ائیرلائنز کو جرمانے کئے جارہے ہیں،کویت کے ساتھ ویزوں کے معاہدے کو معطل کردیا گیا ہے،یہ نہیں ہوسکتا کہ کویت معاہدے کی پاسداری نہ کرے اور ہم کرتے رہیں،ہم ہر ملک سے امن چاہتے ہیں،ہر ملک کی عزت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سپریم کورٹ کی ہدایت پر شروع کیا گیا،آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔