ود ہولڈنگ ٹیکس40لاکھ کی پراپرٹی پرلگے گا۔اسحاق ڈار

ود ہولڈنگ ٹیکس اگست میں بھی 0.4 فیصد برقراررہے گا،پراپرٹی تین سال میں بیچنے پر5فیصد ٹیکس لاگو ہوگا،جائیداد کی قیمتوں پر کسی کو بلیک میل ہونے کی ضرورت نہیں ہے،جائیداد کی قیمت کے تعین کا نوٹیفیکیشن ایف بی آرجاری کرے گا۔وفاقی وزیرخزانہ کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 جولائی 2016 19:05

ود ہولڈنگ ٹیکس40لاکھ کی پراپرٹی پرلگے گا۔اسحاق ڈار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی2016ء):وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ود ہولڈنگ ٹیکس 40لاکھ کی پراپرٹی پر لگے گا۔ود ہولڈنگ ٹیکس اگست میں بھی 0.4 فیصد برقراررہے گا،ایک سال میں بکنے والی پراپرٹی پراب 10فیصدٹیکس لاگوہوگا،پراپرٹی تین سال میں بیچنے پر5فیصد ٹیکس لاگو ہوگا،جائیداد کی قیمت کے تعین کا نوٹیفیکیشن ایف بی آرجاری کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جائیداد کے معاملات کو قانونی شکل دینے کے لیے آرڈیننس پرغورکریں گے۔انہوں نے کہا کہ جائیداد کی قیمتوں پر کسی کو بلیک میل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔جائیداد کی قیمت کے تعین کا نوٹیفیکیشن ایف بی آرجاری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسال کا ہاکنگ پیریڈ پانچ سال تک بڑھا دیا گیا ہے۔پراپرٹی ڈیلرزنےاپنےمسائل حکومت کےسامنےرکھے۔پراپرٹی ڈیلرزنےتسلیم کیاکہ پراپرٹی کی قیمتوں کاتعین ہوناچاہیے۔ایف بی آرپراپرٹی کی قیمتوں کاتعین کرےگا۔انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستانی بھی ملک میں پراپرٹی کی شکل میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔