دو روز میں رینجرز اختیارات میں توسیع ہوجائیگی۔چوہدری نثارعلی خان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 18:57

دو روز میں رینجرز اختیارات میں توسیع ہوجائیگی۔چوہدری نثارعلی خان

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) رینجرزکو سندھ میں مکمل اختیارات دیے جارہے ہیں،سندھ میں نئے کپتان کی بیٹنگ کے بعد ہی آپریشن کی بہتری کاتجزیہ کرسکیں گے،ہمارے پاسپورٹ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں سے ہم اچھا سلوک نہیں کرسکتے۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رینجرز اختیارات میں توسیع کو متنازع بنانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ رینجرز کو سندھ میں مکمل اختیارات دیے جارہے ہیں،اگلے دو روز میں رینجرز اختیارات میں توسیع ہوجائے گی-انہوں نے کہا کہ سندھ میں نئے کپتان کی بیٹنگ کے بعد ہی آپریشن کی بہتری کاتجزیہ کرسکیں گے،ہمارے پاسپورٹ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں سے ہم اچھا سلوک نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

رینجرز کو سندھ میں مکمل اختیارات دیے جارہے ہیں۔رینجرز اختیارات میں توسیع کو متنازع بنانے پر تشویش ہے۔اگلے دو روز میں رینجرز اختیارات میں توسیع ہوجائے گی۔اختیارات میں توسیع سب کے مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ کراچی کا امن بحال ہو۔کسی کوکوئی ابہام نہیں ہونا چاہیے شک نہیں ہونا چاہیے کیونکہ رینجرز وفاقی وزارت داخلہ کے ماتحت ہے۔

کراچی میں امن وامان کی صورتحال کوبہتر کرنے کیلئے2013ءمیں رینجرز کو بلایا گیا۔اب یہ نہیں ہوسکتاکہ رینجرز کو اختیارات بھی نہ دیں اور اچھے کی امید بھی رکھیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت رینجرز کو مکمل طور پر سپورٹ کرے گی جبکہ صوبائی حکومت سے توقع ہے کہ معاونت کرے۔چوہدری نثار نے کہا کہ سندھ آپریشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے شروع ہوا۔

جبکہ عدالت کے احکامات بھی شامل ہیں۔آئین کے تحت امن وامان قائم کرنے کیلئے رول ادا کررہے ہیں۔میں نے پہلے ہی کہاتھا کہ قائم علی شاہ سندھ آپریشن کے کپتان ہونگے۔ نئے وزیراعلیٰ سندھ سے پرامید ہوں کہ کراچی میں آپریشن پہلے سے بھی بہتر انداز میں ہوگا۔سندھ میں نئے کپتان کی بیٹنگ کے بعد ہی ہم تجزیہ کرسکیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ نے کویت کی ویزا پالیسی پر سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ہر ملک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں وہ ویزہ پالیسی کے حوالے سے بڑی تبدیلی لائے ہیں۔

اب جو ملک ہمارے ساتھ برا سلوک کرتا ہے ہم بھی ان کے ساتھ ویسا سلوک کرتے ہیں۔پہلے صرف پی آئی اے کو جرمانے ہوتے تھے۔اب غیرملکی ایئرلائنز کو بھی جرمانے ہوتے ہیں۔ہمارے پاسپورٹ کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں سے ہم اچھا سلوک نہیں کرسکتے۔