بھار ہ کہو میں اپنی بیو ی کو گلا دبا کر قتل کر نے والا ملزم گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 30 جولائی 2016 18:57

بھار ہ کہو میں اپنی بیو ی کو گلا دبا کر قتل کر نے والا ملزم گرفتار

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30جولائی۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے تھا نہ بھار ہ کہو پولیس نے اپنی بیو ی کو گلا دبا کر قتل کر نے والا خاوند گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بھا رہ کہو کے علا قہ ڈونگی کِسی اختر روڈ پھلگراں اسلام آ باد میں گھریلو ناچا قی پر ملزم اصغر علی نے اپنی بیو ی گل بی بی کو گلا دبا کر قتل کر دیا وقوعہ کی اطلا ع ملتے ہی ڈی ایس پی بھارہ کہو عارف حسین شاہ اور مقامی پولیس مو قع پر پہنچ گئی ، مقتولہ کی نعش کو ہسپتا ل شفٹ کیا گیا ، نعش بعد از پو سٹ ما رٹم حو الے ورثاءکی گئی ملزم اصغر علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :