مسلم لیگ ن 2018کا الیکشن کارکردگی کی بنیا دپر جیتے گی،رشیداحمدخان

ہفتہ 30 جولائی 2016 18:55

راولپنڈی۔30 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جولائی ۔2016ء) ممبر راولپنڈی کینٹ بورڈوارڈ نمبر4رشیداحمدخان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن 2018کا الیکشن اپنی کارکردگی کی بنیا دپر جیتے گی ،ملک میں جاری توانائی بحران کاخاتمہ ہوجائیگا، دہشتگردی پر پہلے ہی پاک فوج کی مدد سے کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملک بحرانوں میں گھرا ہوا تھا وزیراعظم محمدنوازشریف اور انکی ٹیم نے ان چیلجز سے نمٹنے کیلئے بھرپوراقدامات کیے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے بڑے بڑے منصوبے شروع کیے جن میں سے کچھ پر کام مکمل ہوچکا ہے اور باقیوں پر کام جاری ہے جو 2017ء میں مکمل ہوجائیں گے توانائی کے ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے ملک سے بجلی بحران کا خاتمہ ہوجائیگا ۔

متعلقہ عنوان :