نائن زیرو اسلحہ برآمدگی کیس ،عدالت نے رینجرز کے کرنل طاہر کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کرلیا

ہفتہ 30 جولائی 2016 18:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) انسدادہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے 26 ملزمان اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے رینجرز کے کرنل طاہر کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ 16 اگست تک طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے 26ملزمان اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ جن ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کیا ہے انکو مرکز سے نہیں بلکہ باہر سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ برآمد ہونے والا اسلحہ ایم این ایز ایم پی ایز کے نام ہے جبکہ انکے لائسنس بھی بنے ہوئے ہیں اور اسلحہ مرکز میں سیکیورٹی اہلکاروں کو دیا جاتا تھا عدالت نے وکیل صفائی کا موقف سنتے ہوئے رینجرز کے کرنل طاہر کی پریس کانفرنس کا آئندہ سماعت پر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :