Live Updates

عمران خان سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگرین کی ملاقات

پاک ترک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال پر امید ہیں ترکی کے اندرونی حالات کے منفی اثرات پاکستان پر مرتب نہیں ہوں گے ‘ چیئرمین تحریک انصاف کی ملاقات میں گفتگو

ہفتہ 30 جولائی 2016 18:37

عمران خان سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگرین کی ملاقات

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جولائی ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ترکی کے سفیر صادق بابر گرگرین نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں ترکی میں بغاوت کو ناکام بنائے جانے کی صورتحال اور پاک ترک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایاگیا ہے کہ پاکستان میں قائم پاک،ترک سکولوں کے مستقبل پر بھی بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت اور پشتیبانی کے بغیر جمہوریت کا استحکام ممکن نہیں، ترک عوام کی جمہوریت سے وابستگی اور سیاسی قیادت پر اعتماد قابل تقلید ہے ،ترکی میں قیادت اور عوام کے مابین مستحکم تعلق کی عمدہ مثال دیکھنے کو ملی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے حکمرانوں کیلئے ترکی ایک عمدہ نمونہ ہے۔ تحریک انصاف پر امید ہے کہ ترکی کے اندرونی حالات کے منفی اثرات پاکستان پر مرتب نہیں ہوں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات