کانگووائرس:وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورمیں ڈاکٹراورایک نرس جاں بحق ہوگئے

بہاولپورمیں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پرمیڈیکل ٹیم بھیج دی ہے،بہاولپور میں کانگو وائرس سے اب تک 2افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 2مریضوں کی حالت خراب ہے۔وزیرمملکت صحت سائرہ افضل تارڑکی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 30 جولائی 2016 18:35

کانگووائرس:وکٹوریہ ہسپتال بہاولپورمیں ڈاکٹراورایک نرس جاں بحق ہوگئے

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی2016ء) :وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں کانگو وائرس کی تصدیق ہونے پر میڈیکل ٹیم بھیج دی ہے،بہاولپور میں کانگو وائرس سے اب تک 2افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 2مریضوں کی حالت خراب ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں، عملے اور لواحقین میں سے 25,25افراد کے خون کے نمونے لے گی۔

جن کا میڈیکل ٹیسٹ کیا جائیگا۔یاد رہے چند روز قبل لودھراں کی نرس نادیہ کا آپریشن کیاگیا لیکن وہ کانگو وائرس سے انتقال کرگئی۔اب تک بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں ڈاکٹر اور ایک نرس کانگو وائرس سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔حکومت پنجاب نے کانگو وائرس سے ڈاکٹر اور نرس کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :