منی پور:بھارتی جیل میں دو سعودی شہریوں سمیت تین افراد ہلاک

ہفتہ 30 جولائی 2016 18:22

منی پور:بھارتی جیل میں دو سعودی شہریوں سمیت تین افراد ہلاک

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30جولائی 2016ء): ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال کی ایک جیل میں قیدیوں کے مابین ہونے والی لڑائی کے نتیجے میں مارے جانے والوں میں سعودی عرب کے دو شہری بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق منی پور کے دارالحکومت امپھال کی سینٹرل جیل میں 30 جولائی بروز ہفتہ صبح کے وقت قیدیوں کے مابین لڑائی شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے تین قیدی مارے گئے۔

(جاری ہے)

ان قیدیوں میں دو سعودی باشندے بھی شامل تھے۔ منی پور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس پی ڈونگل نے اخباری نمائیندوں سے با ت کرتے ہوئے کہا ، ”سینٹرل جیل میں قید سعودی عرب کے دو شہریوں نے ایک ساتھی قیدی پر حملہ کر کے اس ہلاک کر دیا جبکہ جیل میں کے کچھ قیدیوں نے جوابی حملہ کیاور دونوں غیر ملکی قیدی بھی ہلاک ہو گئے۔“ سعودی سفارتخانے کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا۔